تازہ ترین
شہباز شریف کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ

شہباز شریف کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ

اسلام آباد: (23 جنوری 2019) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت  قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ پنجاب حکومت کو غلط بیانی پر وضاحت پیش کرنی چاہیے۔ اس سانحے میں ملوث بعض افسران کو علیحدہ کردیا گیا جبکہ پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ایوان میں بیٹھے ہیں، آج یہ ساڑھے 3 ماہ بعد ایوان میں آئے ہیں۔ پنجاب میں آج جو نظام اور جو وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہیں، وہ وزیراعظم عمران خان کی اجازت کے بغیر ایک کاغذ نہیں ہلاسکتے۔

انہون نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب واٹس ایپ پر ہر چیز کی اجازت وزیراعظم سے لیتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر میں جوڈیشل انکوائری بنائی۔ اس موقع پر عمران خان نے میرے اور رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد میں رانا ثناءاللہ نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی منطق کی بنیاد پر میں سانحہ ساہیوال پر عمران خان اور عثمان بزدار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

Comments are closed.

Scroll To Top