تازہ ترین
سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن سیاست نہ چمکائے، شاہ محمود قریشی

سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن سیاست نہ چمکائے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (23 جنوری 2019) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن سیاست نہ چمکائے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت  قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا، پنجاب حکومت کو غلط بیانی پر وضاحت پیش کرنی چاہیے۔ اس سانحے میں ملوث بعض افسران کو علیحدہ کردیا گیا جبکہ پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے پر مجھےاستعفیٰ دینا چاہیے۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا لہذا اب وزیر اعظم سانحہ ساہیوال پر استعفیٰ دیں۔

قائد حزب اختلاف کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ساہیوال واقعہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قصوروار کو سزا دی جائے گی۔ حکومت نے ماضی کی حکومتوں کی طرح چیزوں کو دبانے کی کوشش نہیں کی۔ جے آئی ٹی نے اپنا کام مکمل کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحقیقات کے نتیجے میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر درج کردی گئی ہے، سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن سیاست نہ چمکائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top