تازہ ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون

اسلام آباد: (17 فروری 2019) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون کیا ہے۔

ایرنی منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی اور ہمدردری کا اظہار کیا۔

یشاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان ایرانی حکام سے بات چیت کیلئے خصوصی ٹیم بھیجے گا۔ اس حملے کی مشترکہ تحقیقات کو یقینی اور اس سے متعلق جو بھی تعاون درکار ہوا وہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top