تازہ ترین
پاکستان معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (14 مارچ 2019) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے سیکریٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم ڈاکٹر ہادی سلیمان نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ہادی سلیمان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تنظیم کے مقاصد سے آگاہ۔

سیکریٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم ڈاکٹر ہادی سلیمان وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ہادی سلیمان نے کہا کہ آرگنائزیشن خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی کوششیں کر رہی ہے۔ مختلف ممالک میں تجارتی رابطوں کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ معاشی سفارت کاری کا آغاز کر چکے ہیں۔ پاکستان ای سی او کا بنیادی رکن اور اہم ترین پارٹنر ہے۔

ڈاکٹر ہادی سلیمان نے کہا کہ علاقائی ترقی میں ای سی او پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Comments are closed.

Scroll To Top