تازہ ترین
قوم کو ماضی کی گھٹن سے آزاد کررہے ہیں، وزیر خارجہ

قوم کو ماضی کی گھٹن سے آزاد کررہے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: (14 مارچ 2019) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی کی گھٹن سے قوم کو آزاد کررہے ہیں۔

وزیراعظم آفس میں منعقدہ پاکستان آن لائن ویزا سسٹم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی کی گھٹن سے قوم کو آزاد کررہے ہیں، آج کا قدم نئے پاکستان کی جانب اہم قدم ہے۔ پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اور مستحکم ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ تین ماہ کیلئے ایک سو پچہتر ممالک کے شہریوں کو ویزا جاری کیا جائے گا جو سات سے دس روز میں فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویزا فیس میں بائیس سے پینسٹھ فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ بحرین، عمان اور قطر کے شہریوں کو تیس دن کا ملٹیپل انٹری ویزا کی سہولت فراہم کیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top