تازہ ترین
کراچی: لانڈھی میں نجی کمپنی کا بوائلر پھٹ گیا، 10افراد زخمی

کراچی: لانڈھی میں نجی کمپنی کا بوائلر پھٹ گیا، 10افراد زخمی

کراچی:(14نومبر، 2018) کراچی میں نجی کمپنی کا بوائلر پھٹنے سے دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بوائلر پھٹنے کا واقعہ لانڈھی منزل پمپ کے قریب واقع نجی کمپنی میں پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور جھلسے افراد کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔سول اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: تیز رفتار ٹرک کو حادثہ، سات افراد جاں بحق، بیس سے زائد زخمی

اوکاڑہ: اسکول کی کینٹین میں آگ لگ گئی، 2 افراد زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top