تازہ ترین
فیصل آباد میں ننھی کلی زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد میں ننھی کلی زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد:(09 فروری 2019) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سفاکیت اور حیوانیت کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سات سالہ بچی کو ذیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں دودھ فروش سلیم اوراس کے بھانجے کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی ہے، بچی کی لاش قریبی فیکٹری سے ملی جب کہ واقعے کے خلاف زیادتی اورقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دودھ فروش نے بچی کو دس روپے واپس دینے کے بہانے دوبارہ بلایا اورزیادتی کا نشانہ بنایا، دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جس میں قتل اور اغواء کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقتول بچی کے والد لیاقت علی نے پولیس کو بتایا کہ دکاندارنے دودھ کی بقایا رقم میں دس روپے واپس نہیں دئیے تھے، بچی دکاندارسے بقیہ پیسے لینے گئی تھی جس کے بعد وہ واپس نہیں آئی ، بعد ازاں بچی کی لاش فیکٹری ایریا سے ملی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اورمتاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top