تازہ ترین
نارووال: دھند کے باعث حادثہ، 7 طالبات زخمی

نارووال: دھند کے باعث حادثہ، 7 طالبات زخمی

نارووال : (10 جنوری 2019) نارووال میں دھند کے باعث کالج وین کوحادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سات طالبات زخمی ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں پسرور روڈ پر دھند کے باعث نجی کالج کی تیز رفتار وین الٹ گئی ہے۔ حادثے میں سات طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔

حادثے کے بعد زخمی طالبات کوطبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وین قلعہ احمد آباد سے طالبات کو لے کر آ رہی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top