تازہ ترین
حیات آباد میں خودکش حملہ، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور شہید

حیات آباد میں خودکش حملہ، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور شہید

پشاور: (24 نومبر 2017) پشاور کے علاقے تاتارا پارک کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹراشرف نور اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلےکابٹن دبائیں

حیات آباد پشاور میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر پولیس پر وار کر دیا آج صبح خود کش حملہ آور نے اپنی سائیکل پولیس گروپ کے سینئر افسر ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور کی گاڑی کے ساتھ ٹکرا دی دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے اشرف نور اور اُن کے گن مین حبیب اللہ شہید ہو گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا، دھماکے سے ایک بس سمیت کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

سی سی پی او طاہر خان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گھر سےآفس جارہے تھے کہ تاتارا پارک کے قریب خودکش حملہ آور نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا،خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا جس نے اپنی موٹر سائیکل یڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر کی گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے حیات آباد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فساد کے بیج بونے والے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے،سفاکیت کا ہرحملہ قوم کو دہشت گردی جیسے ناسور کی بیخ کنج کیلئے نئے سرے سے پرعزم کرتا ہے۔عمران خان نے دھماکے میں شہید ہونے والے آئی جی اشرف نور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے آئی جی محمد اشرف نور سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلےکابٹن دبائیں

خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں محمد ذیشان اور اعجا ز شا مل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

پشاور:حیات آباد میں سرکاری گاڑی پر خودکش حملہ، 1 جاں بحق ،18 زخمی

پشاور:حیات آبادمیں آئی سی ایم ایس کالج کے دروازے پربم دھماکا

 

Comments are closed.

Scroll To Top