تازہ ترین
سینیٹ اجلاس قائم مقام چیئرمین کی زیر صدارت شروع

سینیٹ اجلاس قائم مقام چیئرمین کی زیر صدارت شروع

اسلام آباد:(14 دسمبر 2018) ایوان بالا کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا 8 نکات پر مشتمل ہے، نیشنل ہیلتھ سروسز کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین میاں عتیق انسانی اعضاء کی ٹرانسپلانٹیشن ترمیمی بل 2018 کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے جبکہ سینیٹرشیری رحمان ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر اپوزیشن کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ

خواجہ آصف نے (ن) لیگ کے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کی وجہ بتادی

 

Comments are closed.

Scroll To Top