تازہ ترین
سینیٹ اجلاس، اپوزیشن کا وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کیخلاف واک آؤٹ

سینیٹ اجلاس، اپوزیشن کا وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کیخلاف واک آؤٹ

اسلام آباد: (15 نومبر 2018) سینٹ میں اپوزیشن کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کے خلاف واک آؤٹ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وزیراطلاعات فواد چوہدری کیخلاف سخت رولنگ گزشتہ روز پیدا کیے گئے ماحول پروزیراطلاعات کو معافی مانگنا چاہیے۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کیخلاف واک آؤٹ کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراطلاعات فواد چودھری کیخلاف سخت رولنگ دے دی۔ انہوں نے کہا گزشتہ روز پیدا کیے گئے ماحول پروزیراطلاعات کو معافی مانگنا چاہیے۔ معافی نہ مانگنے پر فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پرپابندی لگادوں گا۔ اس نتیجے پرپہنچا ہوں کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات کی وجہ سے ماحول خراب ہوا۔ ایوان چلانے میں زیادہ ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔ گزشتہ روزاورماضی میں جو ماحول ایوان میں پیدا ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ سینیٹ نے ہمیشہ اعلیٰ اقدار کی روایات کو قائم رکھا ہے۔

حاصل بزنجو نے کہا چیئرمین سینیٹ نے یہ فیصلہ کر کے ایوان کا قبلہ درست کردیا۔ کوئی آکر اودھم مچا دے تو پارلیمان کی بے توقیری ہوتی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے بھی چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پابندی سے متعلق آپ نے تاریخی اوراہم فیصلہ کیا۔ حکومت کے پاس ہر سوال کا جواب چور ڈاکو ہوتا ہے۔ یہ طرز گفتگو پارلیمانی ہے نہ اس سے پارلیمان کا وقار بڑھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹر مشاہداللہ نے حکومت کو بھکاری قرار دے دیا

سینیٹ کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری

Comments are closed.

Scroll To Top