تازہ ترین
ایوان بالا کی کمیٹی برائے خزانہ نے بدعنوانی کے 3کیسز نیب بھیجنے کی سفارش کردی

ایوان بالا کی کمیٹی برائے خزانہ نے بدعنوانی کے 3کیسز نیب بھیجنے کی سفارش کردی

اسلام آباد (30دسمبر، 2017)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نےگرشی قرضوں، ملتان میٹروبس،پنجاب بینک اسکینڈل کے 3 کیسز قومی احتساب بیورو کو بھجوانے کی سفارش کردی ہے۔

ایوان بالا کی کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ نیب ان کیسز کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے ۔سلیم مانڈوی والا نے بتایا ہے کہ 480 ارب روپے کے گردشی قرضے کی ادائیگی میں مبینہ بے ضابطگیوں کا کیس نیب کو بھجوایا جارہا ہے۔

کمیٹی چیئرمین کاکہناتھا کہ ملتان میٹرو بس اسکینڈل اور پنجاب بینک اسکینڈل کے کیس کی تفتیش بھی نیب سے کرائی جائے گی۔ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھاکہ سیکیوریٹیز ایکسچینچ کمیشن کسی کیس کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہا۔انھوں نے بتایا ایس ای سی پی کو متعدد خطوط لکھے کوئی جواب نہیں ملا،انہوں نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ ان تینوں کیسز کی تحقیقات کر کے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیے:

سال 2017:ٹیکس وصولیوں کی شرح ،پاکستان خطے کے ممالک سے اب بھی پیچھے

اسلام آباد: سی این جی کی فروخت کیلئے شیڈول جاری

Comments are closed.

Scroll To Top