تازہ ترین
سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی

سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی

لاہور: (15 نومبر 2018) پنجاب سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر ظفر حسین ریٹرننگ افسر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ پنجاب اسمبلی میں ہوگی، جہاں پنجاب اسمبلی کے اراکین حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر ظفر حسین ریٹرننگ افسر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی دو نشستوں پر تیرہ امیدوار دوڑ میں شامل ہے۔ ایوان بالا کی جنرل نشست کیلئے تین جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر دس امیدوار مد مقابل ہیں۔واضح رہے کہ دونوں نشستیں لیگی سینیٹرزسعدیہ عباسی اورہارون اختر کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

خواتین کی مخصوص نشت پرسیمی ایزدی,تنزیلہ عمران خان، عشرت اشرف، زرقا تیمور ،عاصمہ شجاع، سائرہ افضل تارڑ، روبینہ شاہین شامل ہیں جبکہ جنرل نشست پر تحریک انصاف کے ولید اقبال، (ن) لیگ کے سعود مجید اور شیخ عابد وحید مدمقابل ہیں۔ ایک امیدوار جمشید اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں۔پنجاب سے سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں ترجیحی فارمولا کے تحت پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کو ایک ایک نشست مل سکتی ہے۔ چاروں امیدواروں کے نام بیلٹ پیپر پر شائع ہوں گے اور اراکین سینیٹ ترجیحی فارمولے کے تحت ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو پنجاب میں عددی اکثریت حاصل ہونے کے باعث پہلے نمبر پر ان کا امیدوار ہوسکتا ہے تاہم اپوزیشن کے دونوں امیدواروں میں سے کسی ایک کو حکمران جماعت کے دوسرے امیدوار کے مقابلے میں ترجیحی ووٹ زیادہ ملنے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعود مجید پی ٹی آئی کے ووٹ بھی حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو سینیٹ کی خالی نشستوں پر کامیابی کا ٹاسک دے دیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) بھی پیپلزپارٹی کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے حمایت مانگ لی

وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر اپوزیشن کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ

Comments are closed.

Scroll To Top