تازہ ترین
نقیب کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کیلئے سندھ پولیس کا آئی جی خیبرپختونخوا کو فون

نقیب کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کیلئے سندھ پولیس کا آئی جی خیبرپختونخوا کو فون

کراچی (21جنوری،2018) ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے آئی جی کے پی کے صلاح الدین محسود سے رابطہ کیا ہے۔

رابطے کے دوران نقیب کی فیملی کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ گفتگو میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نےنقیب کی فیملی کوسیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

نقیب کے خاندان کے افراد کراچی آکر مقتول کے قتل کی ایف آئی آر درج کروائیں گے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

اس سے قبل نقیب قتل کیس میں انکوائری کمیٹی نے ایس ایس پی ملیر راؤانوار کی سربراہی میں پولیس مقابلہ جعلی قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے نقیب کے اہلخانہ سے مقدمہ درج کرانے کی استدعا کی ہے۔ اہلخانہ نے مقدمہ درج نہیں کرایا تو مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج ہوگا۔ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اس سے قبل نقیب اللہ قتل کیس میں تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے راؤ انوار کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عہدے سے معطل کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ عدیل چانڈیو کو ایس ایس پی ملیر تعینات کیا گیا جبکہ شیراز نذیر کو عدیل چانڈیو کی جگہ ایس ایس پی سٹی تعینات کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

نقیب قتل کیس: انکوائری کمیٹی نے مقابلہ جعلی قرار دیدیا

نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کو گرفتار کرنے کی سفارش

Comments are closed.

Scroll To Top