تازہ ترین
سہراب گوٹھ سے کالعدم تنظیم  کے16 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

سہراب گوٹھ سے کالعدم تنظیم کے16 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

کراچی: (5 جنوری 2018) رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور مومن آباد میں رینجرز اور انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 16 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان رینجرز کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے دو روز قبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، اس دوران ملزمان کی جانب سے رینجرز پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد رینجرز اور سی ٹی ڈی نے سولہ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، بلاک بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان استاد اسلم گروہ کے لئے کام کرتے ہیں، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت رفیع اللہ عارف عرف قاری، عبدالماجد عرف مفتی، یونس عرف انس اور محمد رزاق عرف شل دادا کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں سی ٹی ڈی کےحوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے انتہائی مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات ملنے پر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کرتے ہوئے میجر اسحاق کو شہید کرنے والے دہشتگرد ظاہر شاہ اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کرنے کے منصوبے پر تھے لیکن پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔ ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔واضح رہے کہ 22 نومبر 2017ء کو ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر اسحاق شہید نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ 28 سالہ شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا ایک اور میجر شہید

شہید میجر اسحاق سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

 

 

یہ بھی پڑھیے

پشاور: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 6 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

چنیوٹ پولیس کی بڑی کارروائی ،2ملزمان گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top