تازہ ترین
چیئرمین ایس ای سی پی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

چیئرمین ایس ای سی پی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ریحان دشتی

اسلام آباد: (17جولائی،2017) اسپیشل کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو 21 جولائی تک عبوری ضمانت دیتے ہوئے ڈھائی، ڈھائی لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی اسپیشل کورٹ (ایف آئی اے ) عدالت نے سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کے کیس میں چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ظفرحجازی کو آج ہی ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کئے۔

واضح رہے کہ پاناما عملدرآمد بینچ نے سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کرنے پر چیئرمین ایچ ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے چیئرمین ایچ ای سی ظفر حجازی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں اس لئے ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی 17 جولائی تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ متعلقہ فورم سے رابطہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین ایس ای سی پی کی راہداری ضمانت منظور

ظفر حجازی نے آج ایس ای سی پی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Comments are closed.

Scroll To Top