تازہ ترین
ایس ایی سی پی نے وسل بلوؤنگ ریگولیشنز 2017 کا نوٹیفکیشن ملتوی کردیا

ایس ایی سی پی نے وسل بلوؤنگ ریگولیشنز 2017 کا نوٹیفکیشن ملتوی کردیا

اسلام آباد:(6ستمبر،2017)سیکوریٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کے راز عوامی مفاد میں افشا کرنے والے افراد کے تحفظ کیلئے تیارکردہ وسل بلوؤنگ ریگولیشنز 2017 کا نوٹیفکیشن ملتوی کر دیا ہے۔

کمیشن نے عوامی رائے جاننے کیلئے مسودہ قانون کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا تھا تاہم کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ قومی اسمبلی میں پبلک انٹرسٹ ڈسکلوژر بل 2017کی منظوری کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے۔

اس بل کامقصدبھی وسل بلوئرز کی حفاظت ہے۔ وسل بلوئرز سے مراد وہ گھر کے بھیدی ہیں جو عوامی مفاد میں کچھ رازوں یا معلومات سے پردہ اٹھادیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ نے ابھی اس بل کی منظوری دینی ہے۔ ترجمان کے مطابق ان امورکے پیش نظر کمیشن نے ان ریگولیشنز کو بل کی سینٹ کی منظوری تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

طاہر محمود کو قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کرنے کا فیصلہ

ایس ای سی پی نے اسحاق ڈار کی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب کو جمع کرادیا

Comments are closed.

Scroll To Top