تازہ ترین
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دورآج ہوگا

آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دورآج ہوگا

اسلام آباد: (08 نومبر 2018)پاکستان کے دورہ پر آئے آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ مذاکرات دوسرا دورآج ہوگا جبکہ پیر سے پالیسی مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

بدھ کوہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں حکومت نے آئی ایم ایف سے مالیاتی ڈیٹا شیئر کیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مالیاتی خسارہ کم کرنے پر زور دیا ہے ۔ جبکہ حکومت آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ وفد کو وزارت خزانہ کی جانب سے معاشی پالیسیوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی معاشی پالیسیوں سمیت مختلف ادوار میں لیے گئے قرض کا بھی جائزہ لے گا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

مذاکرات کے دوران قرضوں کی ادائیگی اور اس حوالے سے کی گئی اصلاحات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ وفد کو آئندہ قرض کی واپسی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم

حکومت کے پاس صرف بھیک مانگنے کی پالیسی ہے، بلاول بھٹو

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top