تازہ ترین
ملتان: سیزنل انفلوئنزہ 14 مریضوں کی زندگیاں نگل گیا

ملتان: سیزنل انفلوئنزہ 14 مریضوں کی زندگیاں نگل گیا

ملتان: (4 جنوری 2018) ملتان میں سیزنل انفلوئنزا سوائن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہونے لگا۔ مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والا ایک اور مریضہ نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی۔ جان لیوا مرض اب تک 14 مریضوں کی زندگیاں نگل چکا ہے۔

سیزنل انفلوئنزہ سوائن فلو آہستہ آہستہ شہریوں کی زندگیاں نگلتا جارہا ہے مظفر گڑھ کی رہائشی ایک اور مریضہ اس جان لیوا مرض کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی۔ سیزنل انفلوئنزا سوائن فلوکے باعث اب تک 14 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت کی مطابق گذشتہ ایک ماہ کئے دوران اب تک 82 مریض سیزنل انفلوئنزا سوائن فلو کے شبہ میں نشتراسپتال لائے گئے جن میں سے 32 مریض نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 19 پازیٹیو مریض زیر علاج ہیں جبکہ 13 مریضوں کی بلڈ رپورٹ آنا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا حکومت کا بزرگ شہریوں کے مفت علاج معالجے کا اعلان

ایک ماہ کے اندر12 مریض جان کی بازی ہار گئے

Comments are closed.

Scroll To Top