تازہ ترین
ملتان میں سیزنل انفلوئنزا بے قابو

ملتان میں سیزنل انفلوئنزا بے قابو

ملتان:(09 جنوری 2019) ملتان اور گردونواح میں سیزنل انفلوئنزا بے قابو ہونے لگا ہے ۔نشترا سپتال میں دو مزید مشتبہ مریضوں کو اسپتال داخل کیا گیا ہے جس کے بعد مشتبہ مریضوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں سیزنل انفلوئنزا کے وار جاری ہیں۔ رواں موسم سرما میں اب تک 44 مریضوں کو ایچ ون این ون سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں اسپتال لایا گیا جس میں سے کل 3 مریضوں کے ٹیسٹ رزلٹ پازیٹو آئے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بروقت احتیاطی تدابیر اور بہترین علاج کی بدولت اس کے نقصان کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔نشتر اسپتال میں ادویات اور مرض سے بچاو کی تمام سہولیات موجود ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top