تازہ ترین
سپریم کورٹ نے 6منزلہ عمارتوں  کی تعمیر کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے 6منزلہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے دی

کراچی :(18جنوری ، 2018)سپریم کورٹ نے 6منزلہ عمارتوں  کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے جبکہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنیوالےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں آج چیف جسٹس کی سربراہی میں اہم کیسز کی سماعت ہوئیں۔ ان میں سے ایک کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا کیس بھی تھا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہ میں تین رکنی بینچ نے کی۔

کراچی سپریم کورٹ نے 6منزلہ عمارت کی تعمیرات کی اجازت دے دی ہے جبکہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنیوالے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس کےعلاوہ 6 منزلہ سے اونچی عمارت تعمیر کرنے پر تمام الاٹیز کو رقم واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

آباد بلڈرز سمیت کراچی کے دیگر بلڈروں نے کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پابندی کیخلاف درخواست دائر کی تھی.

یہ بھی پڑھیے:

ڈبوں میں ناقص دودھ  کیس: سپریم کورٹ کامقدار بڑھانےوالے انجیکشن ضبط کرنے کاحکم

سپریم کورٹ کا کراچی میں واٹر ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی بند کرنے کا حکم

Comments are closed.

Scroll To Top