تازہ ترین
سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس میں نیا بینچ تشکیل دے دیا

سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس میں نیا بینچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد: (09 فروری 2019) سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس میں نیا بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ چودہ فروری کو سماعت کرے گا۔

میمو گیٹ کیس میں سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل خصوصی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے، پراسیکیوٹر کے علاوہ سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2011ء میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار سمیت 14 افراد نے اس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی وطن واپسی کیلئے حکومت پاکستان کو ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top