تازہ ترین
ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سیکریڑی داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سیکریڑی داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: (24 نومبر 2017) سپریم کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلےکابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر جسٹس مشیر عالم نے ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا کیس لے کر دوبارہ آگئے ہیں، اخبار میں پڑھا کہ نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

جس پر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ای سی ایل سے نام ایسے نکالا جاتا ہے جیسے لگتا ہے کہ حکومت خیرات دے رہی ہو، جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ آپ بھی اپنے دور میں یہی کچھ کرتے رہے ہوں گے، تبھی آپ کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے۔

بعد ازاں عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔دوسری جانب کراچی میں بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ڈاکٹر عاصم حسین کو چوبیس نومبر سے چھ جنوری دوہزار اٹھارہ تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت سپریم کورٹ کی جانب سے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کے بعد کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم آج رات علاج کےلئے بیرون ملک روانہ ہونگے، اس سلسلے میں انہیں بیرون ملک جانے کا این او سی جاری کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی عدالت نے ایف آئی اے، نیب اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کوڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور سندھ ہائیکورٹ کو ضبط شدہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم بھی دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے

ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

Comments are closed.

Scroll To Top