تازہ ترین
شاہد خاقان عباسی کو این اے57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

شاہد خاقان عباسی کو این اے57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: (13 جولائی 2018) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 مری سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس نے سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کا کیس سے کیا تعلق ہے؟ کیا آپ مخالف امیدوار ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ میں اس حلقے کا ووٹر ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے عدالت کا وقت ضائع کیا،بعد ازاں سپریم کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی سے متعلق درخواست خارج کردی اور انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 مری سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ میں مسعود احمد عباسی نامی شہری کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے گئے تھے،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے اس لیے ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 راولپنڈی ون سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیلٹ ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کیخلاف سابق وزیراعظم نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اورلاہور ہائیکورٹ نے ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

نوازشریف اورمریم نواز ابو ظہبی پہنچ گئے

میرا بیٹا جیل گیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی، والدہ نواز شریف

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top