تازہ ترین
سعودی حکومت بن لادن تعمیراتی گروپ کاانتظامی کنٹرول سنبھال رہی ہے

سعودی حکومت بن لادن تعمیراتی گروپ کاانتظامی کنٹرول سنبھال رہی ہے

ریاض : (12 جنوری 2018) سعودی عرب بن لادن تعمیراتی گروپ کاانتظامی کنٹرول سنبھال رہا ہے اور کچھ اثاثے بھی ریاست کو منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے بڑے تعمیراتی گروپ بن لادن کا چیئرمین اور اس کے خاندان کے افراد زیر حراست ہیں۔اور کرین واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے کمپنی سے کانٹریکٹ ختم کرنے کے بعد گروپ مالی مشکلات کا شکارہے۔ ایک لاکھ افراد کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے حکومت گروپ کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس کے کچھ اثاثے بھی خریدنے پر غور کررہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی خریداری سے گروپ کی مالی صورتحال بہتر ہوگی اور ملک کی ترقی و تعمیر بھی اس کا کردار جارہے رہے گا۔ بن لادن گروپ سعودی عرب کا سب سے برا تعمیراتی گروپ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودیہ کے بن لادن گروپ کا پچاس ہزار ملازمیں کو فارغ کرنے کا اعلان

مکہ مکرمہ کرین حادثہ: تعمیراتی کمپنی بن لادن پر پابندی عائد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top