تازہ ترین
سوشل میڈیا کا کارنامہ، شادی کے محض دوگھنٹے بعد طلاق

سوشل میڈیا کا کارنامہ، شادی کے محض دوگھنٹے بعد طلاق

سعودی عرب میں شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کی پاداش میں شہری نے شادی کے دو گھنٹے بعد اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شادی سے قبل دولہا اور دولہن نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ اپنی شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کرینگے مگر شادی کے دو گھنٹے بعد ہی دولہن نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے دوست احباب کو شئیر کرڈالی جس پر دولہے کو طیش آگیا اور اس نے محض شادی کے دوگھنٹے بعد ہی دولہن کو طلاق دے کرفارغ کردیا۔

واضح رہے کہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کے حوالے سے دونوں خاندان متضاد موقف رکھتے تھے لڑکے والوں کا خیال ہے کہ لڑکی نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی جبکہ لڑکی والوں کا موقف ہے کہ شادی جیسے بندھن کے لئے ایسی شرانط نامناسب تھی۔

دوسری جانب لڑکی کے بھائی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ میری بہن اوراس کے منگیترکے درمیان اسنیپ چیٹ، انسٹا گرام اور ٹوئیٹرپر اپنی تصاویر وغیرہ شیئریا پوسٹ نہ کرنے کا باہمی معاہدہ ہواتھا اور یہ بات نکاح نامے پر بھی لکھی تھی لیکن افسوس کہ میری بہن نے اس معاہدے کا احترام نہیں کیا اور شادی کی تصاویر اپنی خواتین دوستوں کو شیئرکردی جس کا افسوسناک نتیجہ طلاق کی صورت میں نکلا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے قانونی ماہرین نے نوبیاہتا جوڑوں کی طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے باعث ملک بھر میں طلاق کی شرح پچاس فیصد بڑھ گئی ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top