تازہ ترین
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم اسلام آباد  پہنچ گئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد:(11 فروری 2019) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینے کے لئے ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم اور ڈاکٹرز پاکستان پہنچ گئے ہیں، سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ دورے کی کوریج کیلئے سعودی میڈیاکا وفد بھی ہے،سیکیورٹی ٹیم کااسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کاوزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے جبکہ سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے، اس مقصد کے لئے وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے ہوٹل مکمل اور دو ہوٹل جزوی طور پر بک کرائےجاچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان 2روزہ دورے پر16فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 15 ارب ڈالرز کے معاہدے ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد دورے کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top