تازہ ترین
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (17 فروری 2019) سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

سعودی ولی عہد کے شاہی طیار ے کا پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان اور  پر تپاک استقبال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17 اور ایف 16 طیاروں نے حصار میں لے لیا اور نور خان ایئربیس پر لینڈنگ تک معزز مہمان کے طیارے پر حفاظتی چھاﺅں کیے رکھی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کیلئے، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاید باجوہ اور وفاقی کابینہ کے ارکان  موجود  تھے۔ نورخان ایئربیس پہچنے پر  سعودی مہمان کو پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ محمد بن سلمان نے مسکراہٹ کے ساتھ وزیراعظم عمران خان اور آرمی  چیف سے گرمجوشی سے مصافہ کیا۔ سعودی ولی عہد کی آمد پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ شاہی مہمان کو بچوں نے پھولوں کے گلدستے  پیش کیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے کابینہ کا تعارف کرایا۔ محمد بن سلمان نے  کابینہ ارکان سے بھی مصحافہ کیا۔

نور خان ایئربیس سے وزیر اعظم عمران خان خود سعودی ولی عہد کی گاڑی ڈرائیو کر کے وزیر اعظم ہاؤس راونہ ہوئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top