تازہ ترین
سعودی امدادی پیکج کے مزید ایک ارب ڈالرپاکستان کو موصول

سعودی امدادی پیکج کے مزید ایک ارب ڈالرپاکستان کو موصول

اسلام آباد: (14 دسمبر 2018)وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے نتیجے میں پاکستان کو سعودی عرب سے ملنے والے امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔ جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب 26کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رقم موصول ہونے کی تصدیق کی ہے،ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ سال جنوری میں سعودی عرب سے وعدے کے مطابق ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہوجائے گی، جس سے ذرمبادلہ کے ذخائر کی بہتری میں مدد ملے گی اور پاکستانی روپے کو استحکام ملے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر برادر ملک نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔سعودی عرب نے اپنے وعدے کے مطابق گزشتہ ماہ ایک ارب ڈالر ڈپازٹ کئے تھے اور رواں ماہ مزید ایک ارب ڈالر دپازٹ کردئیے گئے ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی ڈپازٹس سے پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی جارہی تھی اور اس کی نسبت ڈالر اوپر جارہا تھا جس سے ملک کے بیرونی قرضوں میں اضافہ ہورہا تھا۔ روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کا حجم بھی کم ہوگا۔

اس سے قبل انیس نومبر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز موصول ہوئے تھے،ایک ارب ڈالر موصول کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 48 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ ملکی مجموعی ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شیخ ‌محمد بن زید سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top