تازہ ترین
افغانستان کا امن پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں، امریکی جنرل

افغانستان کا امن پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں، امریکی جنرل

واشنگٹن: (6 دسمبر 2018) افغانستان میں پاکستان کے امن کردار کا امریکا نے بھی اعتراف کر لیا۔ امریکی جنرل مکینزی کہتے ہیں افغانستان کے مسئلے کا حل پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

امریکی سینیٹ کے آرمڈ کمیٹی میں افغانستان امن سے متعلق امریکی جنرل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا حل پاکستان کے طویل مدتی مفاد میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معلوم ہے کہ اس کا افغانستان امن میں ایک بڑا کردار ہے۔امریکاکےنمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات بھی کی ہے۔ زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات

افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ کا اب خاتمہ ہونا چاہیے، امریکی وزیر دفاع

Comments are closed.

Scroll To Top