تازہ ترین
سرگودھا: جعلی پیر کا جن نکالنے کیلئے خاتون پر رات بھر تشدد

سرگودھا: جعلی پیر کا جن نکالنے کیلئے خاتون پر رات بھر تشدد

سرگودھا: (14 مارچ 2019) سرگودھا میں جعلی پیر اور اس کے ساتھی نے جن نکالنے کیلئے رات بھرخاتون پر تشدد کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جعلی عامل اور ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

سرگودھا کے علاقہ بلال کالونی جھاوریاں کی رہائشی کوثر بی بی کا اپنے شوہر سلیم کیساتھ جھگڑا ہوگیا۔ ناچاقی کے باعث دونوں کے درمیان بول چال بھی بند ہوگئی۔ شوہر سلیم کا کہنا تھاکہ اس کی بیوی میں جن آگیا ہے جس کی وجہ سے صحیح طریقے سے وہ اس سے بات نہیں کرتی۔

علاج کروانے کیلئے سلیم جعلی عامل فخر عباس اور اس کے ساتھی کو گھر لے آیا جنہوں نے رات بھر خاتون پر تشدد کیا۔ کوثر بی بی کی چیخ و پکار پر لوگوں نے اس کی جان بچائی اور اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جعلی عامل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top