تازہ ترین
سرگودھا: نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کا قتل

سرگودھا: نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کا قتل

رپورٹ: انیس اکرم

سرگودھا: (24 نومبر 2017) سرگودھا کے علاقے بھیرہ میں نامعلوم افراد نے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے بھیرہ کے علاقے محلہ پراچگان میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد ایک گھر میں گھسے اور گھر میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نورالٰہی، اس کا بیٹا ظہورالٰہی اور بہو منوراں شامل ہیں۔واقعے کے بعد پولیس نے تینوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھئے

فیصل آباد: ملت چوک سے نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد

بزرگ جوڑے پر تشدد کا معاملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او برطرف

 

Comments are closed.

Scroll To Top