تازہ ترین
سرفراز احمد نے راس ٹیلر کی حرکت کو شرمناک قرار دیدیا

سرفراز احمد نے راس ٹیلر کی حرکت کو شرمناک قرار دیدیا

ابوظہبی: (8 نومبر 2018) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے راس ٹیلرکے رویے پرسخت ناراض ہیں۔ ٹیلر بیٹنگ کے دوران امپائر کو محمد حفیظ کا ایکشن غلط بتاتے رہے۔کپتان نے سینئر کیوی بیٹسمین کی حرکت کو شرمناک قرار دے دیا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے راس ٹیلرنے دوبار امپائرز سے محمد حفیظ کے ایکشن کی شکایت کی۔ پاکستانی کپتان سرفرازاحمد نے میچ کے دوران امپائرز جوئل ولسن اورشوذب رضا سے برہمی کا اظہار کیا۔ جس کے بعد امپائرز نے راس ٹیلر سے بات کی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے راس ٹیلر کی حرکت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ کا ایکشن لیگل اور آئی سی سی سے کلیئرہے۔ بولر کے ایکشن کی نشاندہی کسی بیٹسمین کا کام نہیں ہے۔ ایک پیشہ ور سینئر کرکٹر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی۔ یہ سراسر اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔ بولر کے ایکشن کی رپورٹ امپائر اور میچ آفیشلز کی ذمہ داری ہے۔ بیٹسمین کو اپنی توجہ بیٹنگ پر دینا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top