تازہ ترین
کوئی ہمیشہ کپتان نہیں رہتا، گنوانے کا کوئی خوف نہیں، سرفرازاحمد

کوئی ہمیشہ کپتان نہیں رہتا، گنوانے کا کوئی خوف نہیں، سرفرازاحمد

لاہور: (7 فروری 2019) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کاکہناہے کہ کوئی ہمیشہ کپتان نہیں رہتا،انہیں اس کے گنوانے کابھی کوئی خوف نہیں۔چیئرمین پی سی بی کے اعتماد کامشکور ہوں۔ حوصلہ بڑھا،جس کی جھلک ورلڈکپ میں ٹیم کی پرفارمنس سے آئے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ کوئی ہمیشہ کپتان نہیں رہتا۔انہیں اسے گنوانے کابھی کوئی خوف نہیں۔ شعیب ملک کوقائم مقام کپتان بنانے میں ان کا مشورہ شامل تھا۔اس دوران پھیلی افواہوں پرکوئی توجہ نہیں دی۔ نہ اس پرکوئی پریشانی تھی۔بورڈ اورچیئرمین پی سی بی نے جواعتماد کیااس پر مشکورہوں۔ میرا اور ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے۔ جس کی جھلک ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی میں نظرآئے گی۔ شعیب ملک نے کبھی قیادت میں دلچسپی ظاہرنہیں کی۔ وہ پہلے کپتان رہ چکے ہیں اورمیں خود ان کی قیادت میں کھیلا ہوں۔مجھے ہمیشہ ملک اورحفیظ کی بھرپورسپورٹ حاصل رہی ہے۔ کھیل کے دوران کسی بھی وقت متبادل کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسان مانی نائب کپتان کی تقرری کرناچاہتے ہیں۔ امید ہے کہ کوئی اچھا کرکٹر نائب کپتان بنایا جائے گا۔ اگر مجھ سے مشورہ طلب کیا گیا تو ضرور دوں گا۔ اگلے آٹھ ماہ تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہے۔ اس لیے فی الحال تمام تر توجہ محدود اوورز کے میچز اور ورلڈکپ پرمرکوزہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top