تازہ ترین
عیدالفطر کے موقع پر ثانیہ اور شعیب ملک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عیدالفطر کے موقع پر ثانیہ اور شعیب ملک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: (17 جون، 2018)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے اپنے سسرال کے ساتھ عید منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے میٹھی عید اپنے سسرال حیدرآباد دکن میں منائی، اس موقع پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے عید کے پر مسرت موقع پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عید کا پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سب کو اپنی اور اپنے خاندان کی جانب سے عید کی خوشیوں کی مبادکبا د دی۔

اپنے اس پیغام کے ساتھ ثانیہ مرزا نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک بھی عید کے موقع پر اپنے سسرال والوں کے ساتھ حیدر آباد میں ہیںاور تما م خاندان عید کی خوشیاں منا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں جبکہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کیلئے مثال بننا چاہتی ہوں۔

بھارتی کرکٹ اسٹارثانیہ مرزا کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا، ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کیلئے مثال بننا چاہتی ہوں۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے آپ اسٹارہوں یا نہ ہوں، ہرماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہوجبکہ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پرکافی بہترہے جبکہ اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کیلئے ابھی کافی وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ثانیہ مرزا بی جے پی کارکن پر آگ بگولہ ہوگئیں

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا31برس کی ہوگئیں

 

Comments are closed.

Scroll To Top