تازہ ترین
سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8 لانچ کردیا

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8 لانچ کردیا

نیویارک: (24 اگست 2017) سام سنگ نے ’’گلیکسی نوٹ 8‘‘ فون لانچ کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اس فون کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے جو 90 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک میں دستیاب ہے۔ جبکہ اس کی فراہمی 15 ستمبر سے شروع ہو گی۔سام سنگ ’’گلیکسی نوٹ 8‘‘میں خاص ’’انفنٹی ڈسپلے‘‘ کے علاوہ دو بیک کیمرے اور دیگر اہم فیچرز شامل ہیں۔ زبردست فیچرز کے حامل گلیکسی نوٹ 8 میں اینڈرائیڈ 7.1.1  نوگاٹ، 6.3 انچ کواڈ انفنٹی پلس ڈسپلے اور فرنٹ و بیک 12 میگا پکسلز کیمرے ہیں۔گلیکسی نوٹ 8 میں بایومیٹرک سیکیورٹی کے بہت سے آپشنز فراہم کیے گئے ہیں جن میں چہرے کی شناخت، آنکھوں کی شناخت اور فنگر  پرنٹ اسکیننگ کی سہولیات میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔اس فون کا ایس پین مزید اسمارٹ بنایا گیا ہے اور کیمروں کو پہلے کے فونز کے مقابلے میں مزید بہتر اور طاقتور کیا گیا ہے۔فون کے نیچے اسٹائلس سلاٹس سے کئی اہم فیچرز کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جن میں اسکرین پر ڈرائنگ، اینی میٹڈ گفس، ایموجی اور فوری ترجمے جیسی سہولیات شامل ہیں۔گلیکسی نوٹ 8 ڈیکس ایسسریز کو سپورٹ کرتا ہے اور اسمارٹ فون کمپیوٹر، ماؤس اور کی بورڈ سے منسلک ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک ساتھ دو ایپس پر بھی کام کیا جاسکتا ہے۔اس کی پشت پر 12 میگا پکسل کے دو عدد کیمرے نصب ہیں جو وائیڈ اینگل لینس کی طرح تصویر لینے کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہاتھوں میں ارتعاش کو زائل کرنے کے فیچر سے انتہائی صاف تصاویر لی جاسکتی ہیں۔

گلیکسی نوٹ 8 کی بیٹری کو کئی طرح کے سیکیورٹی چیک سے گزارا گیا ہے کیونکہ گزشتہ برس گلیکسی نوٹ سیون کی بیٹری میں ازخود آگ لگنے کے درجنوں واقعات کے بعد کمپنی نے لاکھوں فونز دوبارہ طلب کرلیے تھے۔بلیوٹوتھ 5 کے ساتھ یہ برطانیہ میں بلیک اور گولڈ کلر میں دستیاب ہے، جبکہ گرے اور بلیو رنگ کے فون دیگر خطوں کیلئے مخصوص ہیں۔لانچ کے ساتھ ہی اس فون کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے جو 90 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک میں دستیاب ہے جبکہ اس کی فراہمی 15 ستمبر سے شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے

اوپو کا ایف تھری اسمارٹ فون کا ایف سی بارسلونا ایڈیشن متعارف کرانے کا اعلان

شیاؤمی کا نیا فلیگ شپ فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

 

Comments are closed.

Scroll To Top