تازہ ترین
بھارت: سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

بھارت: سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

نئی دہلی:(14 مارچ 2019) سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نیو دہلی کی عدالت میں آج سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا جب کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی خاتون گواہ کواب تک ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے پاکستانی خاتون راحیلہ وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی کی تھی۔

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں لاپتہ حافظ آباد کے رہائشی محمد وکیل کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد زندہ اور بھارت کی قید میں ہیں۔

محمد وکیل کی بیٹی راحیلہ نے گذشتہ سماعت میں ای میل کے ذریعے بھارتی عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں بھی عدالت میں موقف پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

راحیلہ کا کہنا تھا کہ انہیں تیرہ سال سے انصاف نہیں ملا، اب بھارتی عدالت ان کا مؤقف سنے بغیر کیس کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔

راحیلہ نے بتایا کہ انہیں بھارتی عدالت سے کوئی نوٹس یا سمن نہیں ملا ، بھارتی حکومت انہیں ویزا دے تاکہ بھارت جا کر عدالت میں حقائق بیان کر سکیں۔

محمد وکیل کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس کیس عالمی عدالت انصاف میں چلایا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top