تازہ ترین
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا منیٰ کا دورہ

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا منیٰ کا دورہ

ریاض : ( 21 اگست 2018) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منیٰ کا دورہ کرکے حجاج کرام کیلئے سہولیات کا خود جائزہ لیا۔سعودی وزارت صحت کا کہناہے کہ حج کے عمل کے دوران کوئی مہلک بیماری پھیلنے کی اطلاع نہیں ملی۔

عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے حکم دیاکہ حجاج کرام کی سہولیات کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں۔حاجیوں کو مذہبی فریضے کی ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے۔ سعودی وزارت صحت کے حکام نے بیان میں کہاکہ حج کا عمل جاری ہے۔ اس دوران کوئی بھی مہلک بیماری نہیں پھیلی۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت

عمران خان نے شاہ سلمان کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top