تازہ ترین
سلمان خان نے بونی کپور کو اپنے گھر آنے پر پابندی لگا دی

سلمان خان نے بونی کپور کو اپنے گھر آنے پر پابندی لگا دی

ممبئی:(10 جنوری 2019) بالی ووڈ کے چلبل پانڈے جی کا انوکھا انتقام ۔ ارجن کپور کی بھابھی ملائکہ اروڑا کے ساتھ عشق کی پتنگ اڑانے کا بدلہ ان کے والد بونی کپور کے اپنے گھر میں آنے پر پابندی لگا کر لے لیا۔

ارجن کپور کو سلمان خان کی بھابھی ملائکہ اروڑا سے قربت مہنگی پڑگئی۔ دبنگ خان نے بونی کپور کے بیٹے کے خلاف مورچہ بنالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان اس بات پر خاصے غصے میں ہیں کہ ارباز خان کی شریک سفر ملائکہ اروڑا ، ارجن کپور کے ساتھ شامیں کیوں گزار رہی ہیں کیوں دونوں ہوگئے ہیں اتنے قریب کہ سوسائٹی میں چلبل پانڈے جی کو ہورہی ہے رسوائی۔

اداکار ارجن کپور کی ملائکہ اروڑا سے عشق کے فسانے میں نیا موڑ یہ آیا ہے کہ دبنگ خان نے دو ٹوک لفظوں میں ارجن کپور کے والد بونی کپور کی اپنے گھر میں آمد پر پابندی لگا دی ہے۔

کہنے والے تو یہاں تک کہتے ہیں کہ چلبل پانڈے جی اس بات پر بھی خاصے برہم ہیں کہ ملائکہ اروڑا خان سے پہلے ارجن کپور ، سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا سے بھی محبت کا اظہار کرچکے ہیں لیکن جہاں فلمی دنیا میں قدم رکھا اس پیار کو ہی فراموش کربیٹھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top