تازہ ترین
ساہیوال: ٹرک کی اسکول وین کو ٹکر، 6 افراد زخمی

ساہیوال: ٹرک کی اسکول وین کو ٹکر، 6 افراد زخمی

ساہیوال: (09 جنوری 2019) ساہیوال میں ٹرک نے اسکول وین کو ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں عارف والا روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اسکول وین کو ٹکر ماردی ہے۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top