تازہ ترین
صحرائے صحارہ میں 40سالوں میں تیسری برفباری

صحرائے صحارہ میں 40سالوں میں تیسری برفباری

ویب ڈیسک (12جنوری، 2018)موسمی تغیر سے دینابھر میں تبدیلیاں وقوع پزیر ہوررہی ہیں جس کے واضح اثر صحارہ کے صحرا میں نظرآتا ہے جہاں برفباری ہوئی ہے۔

صحارہ کے صحرا میں ہونی والی برفباری کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ صحرا میں موجود ریت کے ٹیلے برف سے ڈھک گئے ہیں۔ اندازہ لگایاگیا ہے کہ تقریبا ً40سینٹی میٹر برفباری ہوچکی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

جب سے برفباری شروع ہوئی ہے صحرا میں جنگل میں منگل کی سی کیفیت ہے اور سیاحو ں کے ڈیرے لگ گئے ہیں جہاں ہر شخص خوبصورت مناظر کو کیمرے میں محفوظ کررہا ہیں۔

صحرا میں یہ صورتحال غیرمعمولی بات ہے جہاں شاز و نادر ہی یہ کیفیت ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس صحرا میں 40سالوں میں یہ تیسری برفباری ہے۔

ویڈیواور تصویریں  دیکھ کر لگتا ہےیہ شمال کی جانب اونچائی کی طرف اٹلس کے علاقے میں بنائی اورلی گئی ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top