تازہ ترین
ڈالر ایک روپے اکتیس پیسے سستا

ڈالر ایک روپے اکتیس پیسے سستا

کراچی:(12اکتوبر، 2018) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 30 پیسے کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر 131 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 40 پیسے سستا ہوا اور 132 روپے 40 پیسے کا ہوا، آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوکر 131 روپے 50 پیسےپر آگیا ہے، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپےکم ہوئی جس کے بعد ڈالر کی خریداری131 اعشاریہ 50 پیسے رہی اور فروخت 132روپے 50 پیسے ہے۔دوسری جانب ڈالر کی قدر میں غیر متوقع اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان جاری ہے، مارکیٹ 500 پوائنٹس کمی کے بعد 37ہزار 515 کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز بھی مندی سے ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو پوائنٹس میں کمی واقع ہوئی، جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 37ہزار 515 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

گذشتہ روز مارکیٹ کے اختتامپر ہنڈرڈ انڈیکس 38ہزار 398 پر بند ہوئی تھی،معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر میں اتار چڑھاؤ کے باعث اسٹاک مارکیٹ بے یقینی کے صورت حال سے دوچار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی ہوگئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top