تازہ ترین
قصور واقعے کے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں، علامہ خادم حسین رضوی

قصور واقعے کے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں، علامہ خادم حسین رضوی

کراچی (14جنوری، 2018)علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ قصور واقعے کے ذمہ دار ہمارے حکمران ہیں،یہ روح کو جلا دینےوالا واقعہ ہے۔

تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں شرکت کرنے علامہ خادم حسین رضوی کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کراچی والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ جو پنجاب میں ہوا اگر وہ چاہتے ہیں کہ کراچی میں ایسا نہ ہو تو حضورﷺ کے دین کا کام کریں۔

انھوں نے کہا قصور میں جوواقعہ ہوا ہے اس کے ذمہ دارحکمران ہیں،اور اقتدار پر بیٹھیں حکمران جب بد کردار ہوں گے تو نیچے رعایہ کیسے ٹھیک ہوگی۔یہ روح کو جلا دینےوالا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

خادم رضوی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

تحریک لبیک دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی

Comments are closed.

Scroll To Top