تازہ ترین
پاکستان سے محبت اور اس کی تعمیرکادرس دینے والے حکیم سعید شہید کی آج 97ویں سالگرہ

پاکستان سے محبت اور اس کی تعمیرکادرس دینے والے حکیم سعید شہید کی آج 97ویں سالگرہ

ویب ڈیسک :(9 جنوری 2018)حکمت کی دنیا کا مایہ ناز نام حکیم محمد سعید کی 97 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

حکمت کے شعبے سے وابستہ حکیم محمد سعید 9جنوری 1920 کو متحدہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں پیدا ہوئے۔اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے اہم خدمات سرانجام دینے والے حکیم محمد سعید نے مذہب اور طب و حکمت پر 200 سے زائد کتب تصنیف و تالیف کیں۔ہمدرد پاکستان اور ہمدرد یونیورسٹی ان کے قائم کردہ اہم اداروں میں شامل ہیں۔حکیم محمد سعید بچوں کے ادب سے بے حد شغف رکھتے تھے۔

وہ آخری وقت تک ہمدرد نونہال رسالے سے مکمل طور پر وابستہ رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نونہال ادب کے نام سے بچوں کے لیے کتب کا سلسلہ شروع کیا جو ابھی تک جاری ہے۔

حکیم سعید1993 سے 1994 تک سندھ کے گورنر رہے۔2002 میں حکومتِ پاکستان نے انہیں نشانِ امتیاز سے نوازا۔

پاکستان سے بے لوث محبت کرنے والے انسان کو 17 اکتوبر 1998کی الصبح ،کراچی کے علاقے جامع کلاتھ میں واقع ان کے مطب کے باہر گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top