تازہ ترین
برطانیہ سے 2017 میں دوسرے ممالک کو 21 ارب پاؤنڈ بھیجے گئے

برطانیہ سے 2017 میں دوسرے ممالک کو 21 ارب پاؤنڈ بھیجے گئے

لندن: (19 دسمبر 2018) برطانیہ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2017 میں 21 ارب پاؤنڈز برطانیہ سے باہر بھیجے گئے۔ رقم وصول کرنے والے ملکوں میں نائجیریا پہلے نمبر پر ہے۔

برطانوی جریدے میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تارکین وطن نے اکیس بلین پاؤنڈز اپنے ممالک بھجوائے۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ میں اکیس ارب پائونڈز برطانیہ سے باہر بھیجے گئے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ون پوائنٹ تھری فور بلین پاؤنڈ کی رقم پاکستان بھیجی۔ سب سے زیادہ رقم تین اعشاریہ چوبیس بلین پائونڈ نائجیریا بھجوائی گئی۔ رقم بھیجنے والوں میں بھارت دوسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر رہا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی معیشت کو 2015 میں بجلی کی قلت سے 17 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، عالمی بینک

پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 2 فیصد کمی کے بعد 14 ارب 51 کروڑ ڈالر رہا، ادارہ شماریات

Comments are closed.

Scroll To Top