تازہ ترین
معروف اداکار قاضی واجد انتقال کرگئے

معروف اداکار قاضی واجد انتقال کرگئے

کراچی(11فروری، 2018) معروف اداکار قاضی واجد دل کو دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ان کی عمر 87سال تھی۔

وہ گذشتہ کئی عرصے سے دل کی بیماری کے عارضے میں مبتلا تھے۔کل شب دل میں تکلیف بڑھنے کی وجہ سے گلشن کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا۔ جہاں وہ دوران علاج ہی دل کا دورہ پڑ جانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ قاضی واجد کی نماز جنازہ گلشن اقبال کی مسجد بلال میں ادا کی جائے گی۔

معروف اداکار قاضی واجد نے سیکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے.ان کی خدمات کے اعتراف میں 14اگست 1988 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا.

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

انھوں نےفنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ کیا اور 25سال تک اسی صنعت سے وابستہ رہے۔ملک میں ٹیلی ویژن عام ہوا تو قاضی واجد نے ریڈیو کو خیرباد کہہ دیا۔

خواجہ معین الدین کا بنایاگیا ڈرامہ تعلیم بالغاں ان کی پہچان بنا۔انھوں نے خدا کی بستی میں راجا کا یادگار کردار نبھایا۔حوا کی بیٹی،پاگل، تنہائیاں اور دیگر بھی ان کے انتہائی مقبول ڈراموں میں شامل ہیں۔

قاضی واجد کی اداکاری کی سب سے بڑی خوبی ان کے مکالموں کی برجستگی تھی۔متاثر کن تاثرات کے ساتھ اداکاری کرنے والے قاضی واجد نے ہر کردار میں ڈوب کر اسے نبھایا۔

قاضی قاجد کے انتقال سے شوبز انڈسٹری ایک اہم ستون سے محروم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

غزل کنگ جگجیت سنگھ کی آج 77ویں سالگرہ

امریکی اداکار جان ماہونی انتقال کرگئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top