تازہ ترین
رحمان ملک نے پلوامہ حملے پر بھارتی حکومت سے 21 اہم سوالات کردیئے

رحمان ملک نے پلوامہ حملے پر بھارتی حکومت سے 21 اہم سوالات کردیئے

اسلام آباد: (17 فروری 2019) سینیٹر رحمان ملک نے پلوامہ حملے پر بھارتی حکومت سے 21 اہم سوالات کردیئے۔

سینیٹر رحمان ملک نے پلوامہ حملے کے معاملے پر بھارتی حکومت سے 21 اہم سوالات کیے  ہیں جس پوچھا گیا ہے کہ جاں بحق 44 سپاہیوں میں سے زیادہ تر غریب سکھ تھے، کس نے ان سب کو ایک گاڑی میں سوار کیا تھا؟ سب سکھ سپاہیوں کو ایک ہی وین میں سوار کرنا کہیں سازش تو نہیں؟ کیسے حملے کے فوراً بعد ہی بغیر تفتیش کے بھارتی حکومت نے پاکستان کو مور دالزام ٹہرایا؟ جیش محمد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کے باوجود کیسے بھارت اس پر الزام لگا رہا ہے؟ کیا بھارتی حکومت جائے وقوعہ کا حملے سے 24 گھنٹے پہلے و بعد کے گوگل تصاویر شئیر کرے گا؟ کیا بھارتی حکومت ہلاک شدہ ہر سپاہی کے نسلی پس منظر کو شیئر کرے گا؟ کانوائے کا کمانڈر کون تھا؟ حملے کے وقت کہاں موجود تھا؟ اس کا کیا بیان ہے؟ جس نوجوان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے کیا اس کو کبھی حراست میں لیا گیا تھا؟

انہوں نے پوچھا کہ کیا ذمہ داری قبول کرنے والے جوان کی وین میں موجودگی کی گواہ کسی غیر جانبدار نے دی ہے؟ اگر آئی ای ڈی گاڑی کانوائے میں داخل ہوئی ہو تو کیسے سخت سیکیورٹی میں داخل ہوئی؟ بھارتی حکومت نے سیکیورٹی غفلت و ناکامی پر کیا ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے؟ کیسے 342 کلوگرام بارود سے بھری گاڑی کانوائے میں داخل ہوئی؟ جبکہ ہر 7 کلومیٹر پر فوجی چوکی ہے؟

رحمان ملک نے پوچھا کہ کشمیر کے چپے چپے پر بھارتی فوج ہونے کے باوجود کیسے اتنی بڑی مقدار میں بارود بھری گاڑی پہنچ سکی؟ کیا حملے میں استعمال شدہ گاڑی، گاڑی کے ماڈل و مالک کا پتہ چلایا گیا؟ جائے وقوعہ 150 کلومیٹر اندر ہے، کیسے کوئی اجنبی بارود بھری گاڑی بغیر اندرونی سہولت کار ساخل ہوسکا؟ کس نے 2500 اہلکار پر مشتمل کانوائے کو بغیر سیکیورٹی کلیئرنس روانہ کیا تھا؟ کہیں کرتارپور بارڈر کے کھلنے سے بھارتی حکومت پریشان تو نہیں ہے جس سے سکھ پاکستان سے خوش ہیں؟ کیا بھارتی اسٹیٹ ایکٹرز نے کرتارپور بارڈر کو سبوتاژ کرنے کیلئے پلواما حملہ تو نہیں کیا؟

سینیٹر رحمان ملک نے پوچھا کہ کیوں کسی کشمیری رہنما نے سانحہ پلوامہ کیلئے پاکستان کو مورد الزام نہ ٹہرایا بلکہ بھارتی اعلانیہ کو رد کیا؟ کہیں امریکہ اور طالبان کو ایک میز پر لانے کی پاکستانی کوشش بھارت کو برا تو نہیں لگا ہے کہ الزام لگایا؟ پلوامہ حملے سے کس کو فائدہ پہنچا ہے، پاکستان یا بھارت کو؟

Comments are closed.

Scroll To Top