تازہ ترین
چکری انٹرچینج پر خوفناک حادثہ، 14 افراد جھلس کر جاں بحق

چکری انٹرچینج پر خوفناک حادثہ، 14 افراد جھلس کر جاں بحق

راولپنڈی: (12 ستمبر 2017)راول پنڈی میں چکری انٹرچینج کے قریب ہونے والے خوفناک حادثے میں زخمی بچہ بھی دم توڑ گیا ہے، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ترجمان موٹر وے کے مطابق بدقسمت وین جھنگ سے راولپنڈی آ رہی تھی کہ چکری انٹرچینج کے قریب ٹریلر سے ٹکراگئی، حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وین میں سوار افراد بری طرح جھلس گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج مزید سات افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق وین حادثے میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والا بچہ دوران علاج دم توڑ گیا ہے، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے، ابھی بھی پانچ شدید زخمی پمز میں زیر علاج ہیں ۔

دوسری جانب ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والی دو خواتین کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ راول پنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے

ملیر لنک روڈ پرہولناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

فیصل آباد: موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، بچہ جاں بحق والدین زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top