تازہ ترین
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی جانب سے نیب کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں جمع

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی جانب سے نیب کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے سپریم کورٹ میں نیب کیخلاف درخواست جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے، شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کی نواز شریف لندن میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جیسے پاناما کا تابوت نکلا ایسا ہی فیصلہ نیب ریفرنسز میں بھی آئے گا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں عدالت عظمیٰ سے حدیبیہ پیپرز ملزکیس دوبارہ کھولنے کی استدعا کی گئی ہے، اپنی درخواست میں شیخ رشید نے نیب کو فریق بنایا ہے۔درخواست جمع کرانے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب نے کارروائی نہ کی تو ان پر توہین عدالت لگے گی، جس طرح سپریم کورٹ سے پاناما کا تابوت نکلا تھا اسی طرح حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی جیتیں گے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ رات نوٹس موصول ہوا اس لیے وہ ایئر پورٹ سے سیدھے عدالت پہنچے ہیں۔ سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں دونوں بھائی اور ان کی اولاد ملوث ہے، نیب فیصلہ نہیں کرتا تو اس پر سیدھی سیدھی توہین عدالت لگے گی، اس وقت سپریم کورٹ کے پانچ ججز ان سارے مسئلوں میں حق و انصاف کا علم بلند کیے بیٹھے ہیں۔بعد ازاں شیخ رشید نے پاناما نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ کے روبرو اپنی درخواست جمع کرائی، اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سے استفسار کیا کہ یہ اپیل کس بارے میں ہے،جس پر شیخ رشید نے بتایا کہ یہ درخواست حدیبیہ کیس کے بارے میں ہے، کیونکہ نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہکیس کھولنے کا اعادہ کیا تھا مگر ابھی تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ 28 اگست کو عوامی لیگ کے سربراہ نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں نیب کی جانب سے اپیل نہ دائر کرنے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں این ار او ہونے کی افواہیں چل رہی ہیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے۔

یہ بھی پڑھئے

شیخ رشید کی جانب سے وزیر اعظم کی نااہلی کےلئےدرخواست دائر

شیخ رشید نے چیئرمین نیب کے خلاف درخواست دائر کردی

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top