تازہ ترین
راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق سپاہی کا مقدمہ درج

راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق سپاہی کا مقدمہ درج

اسلام آباد: (23 ستمبر 2018) راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے پولیس کے سپاہی کا معاملہ۔ تھانہ آبپارہ میں پولیس نے واقع کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایف آئی آر کی کاپی ابتک کو موصول۔ راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور عابد نواز کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے پولیس کے سپاہی کی ایف آئی آر تھانہ آبپارہ میں درج کر لی گئی ہے جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور عابد نواز کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر جان بحق سپاہی کے بھائی وسیم کی جانب سے درج کروائی گئی ہے۔ ایف آئی آر کی کاپی اب تک کو موصول ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد زیرو پوائنٹ پر سابق وزیراعظم کی گاڑی سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا تھا۔ حادثے کے وقت راجہ پرویز اشرف گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: بارہ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق، اہل خانہ کا اسپتال کے باہر احتجاج

قصور میں مسافر وین الٹنے سے 10 افراد زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top